آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کی مخصوص نشستوں پر پولنگ کا آغاز

توانائی Aug 24, 2026 IDOPRESS

مظفرآباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کی مخصوص نشستوں پر پولنگ شروع ہوگئی۔

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق اسمبلی ہال مظفرآباد میں پولنگ کا آغاز صبح 10 بجے ہوگیا جو کہ دوپہر ایک بجے تک جاری رہے گی۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ خواتین کی 5 مخصوص نشستوں کیلئے 6 امیدوار میدان میں موجود ہیں، مسلم لیگ ن نے 4 خواتین جبکہ پیپلزپارٹی کی طرف سے 3 کو نامزد کیا گیا، پیپلزپارٹی کی طرف سے شاہین کوثر ڈار نے کاغذات واپس لے لئے۔

ٹیکنوکریٹس کی نشست پر پیپلزپارٹی کی طرف سے صاحبزادہ ذوالفقار علی جبکہ مسلم لیگ ن کی طرف سے بیرسٹر افتخار گیلانی آمنے سامنے ہیں۔

ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق علماء مشائخ کی نشست کیلئے مسلم لیگ (ن) کی طرف سے مظہر سعید جبکہ پیپلزپارٹی سے حافظ طارق محمود مد مقابل ہیں۔

الیکشن کمیشن کے مطابق اوورسیز کشمیری کی نشست پر عبدالرحمان آرائیں بلا مقابلہ ممبر اسمبلی منتخب ہوئے، عبدالرحمان نے مسلم لیگ (ن) کی طرف سے کاغذات نامزدگی جمع کرائے تھے، عبدالرحمان آرائیں کے مقابلے میں پیپلزپارٹی کی طرف سے کوئی امیدوار سامنے نہیں آ سکا۔

آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں