پاکستان ایران کو دوبارہ مذاکرات کی میز پر لانے کے لیے اپنا سفارتی اثر و رسوخ استعمال کرے، فیلڈ مارشل کے دورہ ایران سے قبل امریکی صدر کی جنرل عاصم منیر سے ٹیلیفونک گفتگو

توانائی Aug 25, 2026 IDOPRESS

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور پاکستان کے آرمی چیف جنرل عاصم منیر کے درمیان گزشتہ ہفتے ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے، جو کہ تہران کے دورے سے ٹھیک پہلے عمل میں آیا۔بین الا قوامی خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق اس کال کا بنیادی مقصد واشنگٹن کی جانب سے پاکستان کو یہ پیغام دینا تھا کہ وہ ایران کو دوبارہ مذاکرات کی میز پر لانے کے لیے اپنا سفارتی اثر و رسوخ استعمال کرے۔ وائٹ ہاؤس کے پریس سیکرٹری نے فوری طور پر اس پر کوئی تبصرہ نہیں کیا۔پاکستانی فوج کے مطابق، آرمی چیف جنرل عاصم منیر پیر کے روز تہران پہنچ گئے ہیں، اور ان کے ہمراہ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی بھی موجود ہیں۔ اس دورے کا مقصد خطے میں امن و استحکام کے فروغ کے لیے پاکستان کی مسلسل کوششوں کا حصہ بننا ہے۔

آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں