
نئی دہلی ( مانیٹرنگ ڈیسک ) بھارت میں نوجوانوں کی جماعت کاکروچ جنتا پارٹی (سی جے پی) نے ایک بار پھر سڑکوں پر آنے کا اعلان کردیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق سی جے پی نے 5 ستمبر کو انڈیا گیٹ سے نئی دہلی پولیس ہیڈ کوارٹر زتک نوجوانوں کے ایک نئے احتجاجی مارچ کا اعلان کیا ہے۔
پارٹی نے مرکزی حکومت پر ان وعدوں کو پورا کرنے میں ناکامی کا الزام عائد کیا ہے جن کی بنیاد پر 25 جولائی کو طلباء کی تحریک ختم کی گئی تھی۔
سماجی رابطے کے پلیٹ فارم’’ ایکس‘‘ پر جاری ایک بیان میں سی جے پی کے ترجمان سورو داس نے اس مجوزہ مارچ کو پرامن قرار دیتے ہوئے خبردار کیا کہ وہ ’’جنریشن زی، نوجوان مظاہرین اور مظاہروں میں ہلاک ہونے والوں کے اہل خانہ کے ساتھ اس دھوکے کو ہرگز قبول نہیں کریں گے‘‘۔
