آبنائے ہرمز کی بندش؛ فرانسیسی صدر خلیجی ممالک کے دورے پر متحدہ عرب امارات پہنچ گئے

توانائی Oct 20, 2026 IDOPRESS

ابو ظہبی ( مانیٹرنگ ڈیسک )فرانس کے صدر ایمانوئل میکرون سرکاری دورے پر متحدہ عرب امارات پہنچ گئے جہاں صدر شیخ محمد بن زاید النہیان نے ان کا استقبال کیا۔

عرب میڈیا کے مطابق ایمانوئل میکرون کی ابوظہبی آمد پر ہوائی اڈے پر باضابطہ استقبالیہ تقریب منعقد کی گئی۔ اس موقع پر متحدہ عرب امارات اور فرانس کے قومی ترانے بجائے گئے جبکہ اعزازی دستے نے انہیں سلامی پیش کی۔

’’ایکسپریس نیوز ‘‘ کے مطابق ایمانوئل میکرون کا یہ دورہ خلیجی خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی اور توانائی کی عالمی منڈی کو درپیش مشکلات کے تناظر میں اہمیت رکھتا ہے۔

دوسری جانب خلیجی ممالک کی جانب سے ایران پر جنگ بندی کے لیے اپنا اثرورسوخ استعمال کرنے کی اپیل پر روسی وزیر خارجہ سرگئی لارووف بھی آج تہران پہنچے ہیں۔

واضح رہے کہ امریکہ اور ایران کے درمیان جاری جنگ کے باعث خطے میں توانائی کی تنصیبات اور سمندری نقل و حمل کو خطرات لاحق ہیں جس سے عالمی سطح پر تیل کی فراہمی میں تعطل اور قیمتوں میں اضافے کا سامنا ہے۔

آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں