پاکستان کا اگلے سال بھارت میں ہونیوالے اوور 50 کرکٹ ورلڈکپ میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

توانائی Oct 21, 2026 IDOPRESS

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان نے بھارت میں شیڈول اوور 50 کرکٹ ورلڈ کپ 2027 میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق پاکستان کی اوور 50 کرکٹ ٹیم کو ورلڈ کپ میں شرکت کے لیے حکومتی اجازت نہ مل سکی۔ اوور 50 کرکٹ ورلڈ کپ 23 جنوری سے 7 فروری 2027 تک حیدرآباد دکن میں شیڈول ہے۔

پاکستان نے 2025 میں سری لنکا میں ہونے والا اوور 50 کرکٹ ورلڈ کپ جیتا تھا۔

پاکستان کو دفاعی چیمپئن کی حیثیت سے بھارت میں ہونے والے ورلڈ کپ میں شرکت کرنا تھی تاہم پاکستان نے بھارت میں شیڈول اوور 50 کرکٹ ورلڈ کپ 2027 میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کے اپنے عالمی اعزاز کا دفاع نہ کر پانے پر افسوس ہے، ورلڈ کپ کے منتظمین اور شریک ٹیموں کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہیں۔

آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں