این سی سی آئی اے کی لاہور گلبرگ میں 3 جعلی کال سینٹرز پر کارروائی، 50 سے زائد مرد و خواتین گرفتار

توانائی Oct 22, 2026 IDOPRESS

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) این سی سی آئی اے نے گلبرگ میں 3 جعلی کال سینٹرز پر کارروائی کرتے ہوئے متعدد افراد کو گرفتار کر لیا۔

نجی ٹی وی چینل ’’ اے آر وائی نیوز‘‘ کے مطابق ریسٹورنٹس کا کریڈٹ کارڈ ڈیٹا چرانے والے ملزم گرفتار کیے گئے جب کہ کارروائی میں غیر ملکی شہریوں کو لوٹنے والے 59 ملزمان بھی گرفتار کئےگئے۔

گرفتار ہونیوالوں میں 52 مرد ،7 خواتین شامل ہیں اور 61 لیپ ٹاپس، 21 کمپیوٹر، 52 موبائل برآمد کیے گئے ہیں۔

ملزمان غیر ملکیوں کو جعلی موبائل اپ گریڈ اور سستے پیکجز کا جھانسہ دیتے تھے، ملزمان ڈریسٹورنٹس کا ڈیٹا ہیک کر کے رقم اپنے اکاؤنٹس میں منتقل کرتے تھے۔

این سی سی آئی اے کا کہنا ہے کہ ملزمان نے پاکستانی ڈیجیٹل ساکھ کونقصان پہنچایا، رقم ٹریڈنگ ،منی ٹرانسفرایپس سےمنتقل ہوتی تھی۔

آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں