عمران خان کی بہنوں کی بازیابی کی درخواست پر سماعت، ہوم سیکرٹری پنجاب اور سپرنٹنڈنٹ جیل کو عدالت پیش ہونے کا حکم

توانائی Oct 22, 2026 IDOPRESS

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)بانی پاکستان تحریکِ انصاف عمران خان کی تین بہنوں کی بازیابی کے لیے دائر درخواست پر سماعت کے دوران عدالت نے ہوم سیکرٹری پنجاب اور سپرنٹنڈنٹ کوٹ لکھپت جیل کو ذاتی حیثیت میں طلب کرتے ہوئے جواب سمیت پیش ہونے کا حکم دے دیا۔


جسٹس عبہر گل خان نے شاہ ریز کی درخواست پر سماعت کی، جبکہ درخواست گزار کی جانب سے رانا مدثر عمر ایڈووکیٹ پیش ہوئے۔وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ تینوں بہنوں کی نظر بندی کے احکامات 19 اور 20 اکتوبر کو ختم ہو چکے ہیں۔


سماعت کے دوران عدالت نے استفسار کیا کہ ڈپٹی کمشنر لاہور کو فریق کیوں نہیں بنایا گیا، جس پر درخواست گزار کے وکیل نے جواب دیا کہ ڈپٹی کمشنر کا نظر بندی کا نوٹیفکیشن ختم ہو چکا ہے، اس لیے انہیں فریق نہیں بنایا گیا۔عدالت نے مزید کارروائی 28 اکتوبر تک ملتوی کر دی۔


آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں