
کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان کے معروف موسیقار وقار علی پھیپھڑوں کے کینسر میں مبتلا ہو گئے ہیں۔ انہوں نے سوشل میڈیا پر اپنی بیماری کی تصدیق کرتے ہوئے مداحوں، دوستوں اور خیر خواہوں سے دعاؤں کی اپیل کی ہے۔
نجی ٹی وی چینل ہم نیوز کے مطابق وقار علی نے اپنی سوشل میڈیا پوسٹ میں لکھا کہ حال ہی میں انہیں سٹیج فور پھیپھڑوں کے کینسر کی تشخیص ہوئی ہے جو ان کے اور ان کے اہلِ خانہ کے لیے زندگی کا ایک مشکل مرحلہ ہے لیکن میں ایمان اور حوصلے کیساتھ ہر دن گزار رہا ہوں۔
انہوں نے لکھا کہ کہ اس نوعیت کی خبر شیئر کرنا آسان نہیں لیکن وہ ان تمام لوگوں کو اعتماد میں لینا ضروری سمجھتے ہیں جو برسوں سے ان کے سفر کا حصہ رہے ہیں اور انہیں محبت اور حمایت سے نوازتے آئے ہیں۔
