کراچی؛ سرکاری فلیٹ سے 5بچوں کی ماں کی تشدد زدہ گلا کٹی لاش برآمد

توانائی Oct 28, 2026 IDOPRESS

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن) ایف سی ایریا کے سرکاری فلیٹ سے 65 سالہ خاتون کی تشدد زدہ گلا کٹی لاش ملی، مقتولہ کو پتھر سے تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد گلا کاٹنے کی کوشش کی گئی تھی، مقتولہ 5 بچوں کی ماں تھی۔

نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق مقتولہ کا شوہر گزشتہ کئی سالوں سے الگ رہائش پذیر تھا، عباسی شہید ہسپتال میں لیڈی ایم ایل او کی عدم دستیابی کے باعث لاش کئی گھنٹوں تک بے یارو مددگار پڑی رہی، ایم ایل او نے بھی میڈیا کے سوالوں کا جواب دینے سے انکار کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق شریف آباد کے علاقے آباد ایف سی ایریا بلاک 55/15 کی رہائشی خاتون کی فلیٹ سے تشدد زدہ گلا کٹی لاش ملی، اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچ گئی اور جائے وقوعہ سے شواہد اکھٹے کرنے کے بعد لاش قانونی کارروائی کے لیے عباسی شہید ہسپتال منتقل کی۔

ایس ایچ او کا کہنا تھا کہ خاتون کی لاش بدھ کی صبح قانونی کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کر دی گئی، ورثا تدفین کے بعد مقدمہ درج کروانے آئیں گے۔

آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں