پاکستان اور برطانیہ میں تجارت بڑھانے کے وسیع مواقع ہیں، پاکستانی ہائی کمشنر

توانائی Nov 13, 2026 IDOPRESS

لندن(ڈیلی پاکستان آن لائن)برطانیہ میں پاکستان کے ہائی کمشنر ٹیپو عثمان نے کہا ہے کہ پاکستان اور برطانیہ کے درمیان فن ٹیک اور ٹیکسٹائل سمیت مختلف شعبوں میں باہمی تجارت اور سرمایہ کاری بڑھانے کے وسیع مواقع موجود ہیں۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق بریڈفورڈ میں ویسٹ یارکشائر پاکستان ٹریڈ، انویسٹمنٹ اینڈ انوویشن سمٹ 2026 سے خطاب کرتے ہوئے ٹیپو عثمان نے کہا کہ پاکستانی ٹیکسٹائل صنعت برطانوی اداروں کے اشتراک سے جدید دھاگے، ریشے اور نئی مصنوعات تیار کرسکتی ہے۔ دونوں ممالک کی کمپنیوں کو مشترکہ پیداواری منصوبے شروع کرنے چاہئیں۔

ہائی کمشنر نے کہا کہ ویسٹ یارکشائر میں تقریباً ڈھائی لاکھ پاکستانی نژاد افراد آباد ہیں، جو مختلف شعبوں میں نمایاں کردار ادا کررہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان اور برطانیہ کے درمیان سالانہ تجارت کا حجم 6 ارب پاؤنڈ تک پہنچ چکا ہے، جبکہ ٹیکسٹائل، ماحول دوست پیداوار اور حلال خوراک کے شعبوں میں دوطرفہ تعاون مزید بڑھانے کے امکانات موجود ہیں۔

آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں