حکومت اور جماعت اسلامی کے مذاکرات کا آخری دور 19 نومبر کو ہوگا: لیاقت بلوچ

توانائی Nov 17, 2026 IDOPRESS

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)نائب امیر جماعت اسلامی اور مذاکراتی کمیٹی کے سربراہ لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ حکومت اور جماعت اسلامی کے درمیان مذاکرات کا آخری دور 19 نومبر کو وزارت خارجہ کے وائٹ روم کانفرنس ہال میں ہوگا۔

دنیا نیوز کے مطابق نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے مذاکراتی کمیٹی کے سربراہ لیاقت بلوچ سے رابطہ کیا ہے، جس میں حکومت اور جماعت اسلامی کے درمیان جاری مذاکرات کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔

انہوں نے بتایا کہ مذاکرات کے بعد حکومت اور جماعت اسلامی کے درمیان ممکنہ معاہدے کا مسودہ حکومتی کیمپ میں موجود ہے۔

لیاقت بلوچ نے امید ظاہر کی کہ وزیراعظم اور نائب وزیراعظم عوام کو ریلیف دلانے کی جدوجہد کو وقار دیں گے اور عوامی مشکلات کے حل کے لیے مثبت پیش رفت سامنے آئے گی۔

نائب امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ جماعت اسلامی احتجاج اور مذاکرات دونوں ذرائع سے غریب اور متوسط طبقے کو ریلیف دلانے کی جدوجہد جاری رکھے گی۔


آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں