تھائی لینڈ کے سیاحتی جزیرے فوکٹ میں خوفناک آتشزدگی، 11 افراد ہلاک

توانائی Nov 16, 2026 IDOPRESS

بنکاک(ڈیلی پاکستان آن لائن) تھائی لینڈ کے مشہور سیاحتی جزیرے فوکٹ کے علاقے پٹونگ میں ایک موٹر سائیکل کرائے پر دینے والی دکان اور رہائشی عمارت میں خوفناک آگ بھڑک اٹھی، جس کے نتیجے میں کم از کم 11 افراد ہلاک اور 16 زخمی ہوگئے۔

آگ نے دیکھتے ہی دیکھتے قریبی عمارتوں کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا، جس کے باعث متعدد افراد عمارتوں میں پھنس گئے، یہ حادثہ علی الصبح تقریباً 3 بج کر 17 منٹ پر فوکٹ کے علاقے پٹونگ میں پیش آیا۔

حکام کے مطابق آگ ایک چار منزلہ تجارتی عمارت میں لگی، جس کی نچلی منزل پر موٹر سائیکلوں کی خرید و فروخت اور کرائے پر دینے کا کاروبار تھا، جبکہ اوپری منزلوں پر رہائشی کمرے قائم تھے۔

عمارت میں 100 سے زائد موٹر سائیکلیں موجود تھیں، جن میں پٹرول، ٹائر، ربڑ اور پلاسٹک کے مختلف پرزے شامل تھے۔ ان آتش گیر اشیا کے باعث آگ تیزی سے پھیلی اور عمارت میں دھوئیں کے گھنے بادل بھر گئے۔


آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں