
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ امریکا اور ایران جنگ میں اللہ تعالیٰ نے پاکستان سے کام لیا،آج دنیا میں پاکستان کا نام چمک رہا ہے،آج پاکستان دوبارہ معاشی استحکام کے راستے پر گامزن ہے، اب ہمیں معاشی قوت بھی بننا ہے،یہاں سے تیل بھی نکلے گا اور سونا بھی نکلے گا۔
لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اسحاق ڈار کاکہناتھا کہ امریکا اور ایران جنگ میں اللہ تعالیٰ نے پاکستان سے کام لیا،امریکا ایران جنگ میں پاکستان نے بہترین ثالثی کا کردار ادا کیا، پاکستان کا نام ساری دنیا میں گونج رہا ہے، وزیراعظم اور فیلڈ مارشل نے قیام امن کیلئے دن رات محنت کی،پاکستان واحد ملک ہے جس نے برادر ملک ایران پر حملے کی مذمت کی، ایران خود پر ہونے والی بمباری کا جواب دے رہا تھا،آج دنیا میں پاکستان کا نام چمک رہا ہے،کہا جاتا تھا پاکستان سفارتی لحاظ سے تنہائی کا شکار ہو گیا ہے،آج پاکستان کو ساری دنیا پیس میکر مان رہی ہے،آج دنیا میں لوگ پاکستان کے پاسپورٹ کا احترام کرتے ہیں،
