ٹریٹ ورلڈ تائیکوانڈو پریذیڈنٹ کپ سینئر کیوروگی، 16 ویٹ کیٹگریز میں ایران نے سات گولڈ، ایک سلور اور 8 برانز میڈلز کے ساتھ پہلی پوزیشن اپنے نام کی

سائنس Aug 22, 2026 IDOPRESS

لاہور( افضل افتخار) جناح سپورٹس کمپلیکس لاہور کینٹ میں کھیلی جانے والے ٹریٹ ورلڈ تائیکوانڈو پریذیڈنٹ کپ سینئر کیوروگی کی 16 ویٹ کیٹگریز میں ایران نے سات گولڈ، ایک سلور اور 8 برانز میڈلز کے ساتھ پہلی پوزیشن اپنے نام کی۔ کوریا نے پانچ گولڈ، چار سلور اور چھ برانز میڈلز کے ساتھ دوسری جبکہ قازقستان نے دو گولڈ اور تین برانز میڈلز کے ساتھ تیسری پوزیشن حاصل کی۔ دیگر ممالک میں ازبکستان نے چوتھی، تھائی لینڈ نے پانچویں، اردن نے چھٹی، سعودی عرب نے ساتویں، روس نے آٹھویں جبکہ پاکستان نویں نمبر پر رہا۔


پومزے کیٹگری میں پاکستان نے تین گولڈ، تین سلور اور 9 برانز میڈلز کے ساتھ پہلی پوزیشن اپنے نام کی۔ کوریا نے تین گولڈ اور ایک سلور کے ساتھ دوسری جبکہ ایران نے ایک گولڈ، تین سلور اور تین برانز میڈلز کے ساتھ تیسری پوزیشن حاصل کی۔ افغانستان چوتھے، مصر نے پانچویں جبکہ سری لنکا نے چھٹی پوزیشن حاصل کی۔ ایونٹ کے آخری روز پیرا اتھلیٹ کے بھی مقابلے ہوئے.

آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں