
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)اسلام آباد ہائیکورٹ میں میڈیا سینٹر کی افتتاحی تقریب ہوئی،چیف جسٹس سردار سرفراز ڈوگر اور دیگر ججز نے میڈیا سینٹر کاافتتاح کیا۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق جسٹس محمد اعظم خان اور جسٹس راجہ انعام منہاس نے تقریب میں شرکت کی،اس موقع پر چیف جسٹس سردار سرفراز ڈوگر نے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ آزادمیڈیا کیلئے ہائیکورٹ میڈیا سینٹر کا افتتاح کررہے ہیں،بے شک ہم پر تنقید کریں یا تعریف، آپ آزاد ہیں۔
