بھونگ انٹرچینج منصوبے کے لیے فنڈز کی فراہمی، وزارت منصوبہ بندی اور فنانس کو ایک ماہ کی مہلت

سائنس Oct 9, 2026 IDOPRESS

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)اسلام آباد ہائیکورٹ نے ملتان سکھر موٹروے پر بھونگ انٹرچینج کی تعمیر سپریم کورٹ کے فیصلے کے مطابق کرنے سے متعلق درخواست پر فنڈز کی ادائیگی کے لیے وزارت منصوبہ بندی اور وزارت خزانہ کو ایک ماہ کا وقت دے دیا۔

نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق اسسٹنٹ اٹارنی جنرل شائستہ تبسم کی جانب سے ایک ماہ کی مہلت دینے کی استدعا منظور کرلی گئی۔ درخواست گزار رئیس منیر کی جانب سے وکیل وقار رانا عدالت میں پیش ہوئے۔

دوران سماعت وزارت منصوبہ بندی کے افسر نے بتایا کہ عدالتی حکم کے بعد 10 کروڑ روپے جاری کردیے ہیں، باقی فنڈز کے لیے دوسرے کوارٹر تک وقت دیا جائے۔

پلاننگ کے ایڈیشنل سیکریٹری نے کہا کہ 15 دن میں ہم منظوری دے دیں گے،عدالت نے متعلقہ حکام کو فنڈز کی فراہمی کے لیے ایک ماہ کی مہلت دیتے ہوئے سماعت اگلے ماہ تک ملتوی کردی اور بھونگ انٹرچینج کے لئے ایک ماہ کے اندر فنڈز جاری کرنے کا حکم دیا۔

آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں