پاکستان اور روس کا منظم جرائم، منشیات اور سائبر کرائم کے خلاف تعاون بڑھانے پر اتفاق

سائنس Oct 14, 2026 IDOPRESS

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان اور روس نے منظم جرائم، منشیات اور سائبر کرائم کے خلاف تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا ہے۔

نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سےروسی وزیر داخلہ ولادیمیر کولاکولتسیف نے وزارت داخلہ میں ملاقات کی،جس میں پاکستان اور روس کے درمیان مختلف شعبوں میں باہمی تعاون کے فروغ پر اتفاق کیا گیا۔

ملاقات میں منظم جرائم کی روک تھام اورمعلومات کےتبادلے کےلیےمفاہمتی یادداشت پر دستخط کرنے کا فیصلہ کیاگیا،اینٹی نارکوٹکس فورس اور روس کےمتعلقہ اداروں کےدرمیان تعاون بڑھانے پر بھی اتفاق ہوا، دونوں ممالک کی وزارت داخلہ کے ورکنگ گروپس جلد ایک دوسرے کے ممالک کا دورہ کریں گے۔

آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں