
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سینئر صحافی اور معروف تجزیہ کارحامد میر نے کہا ہے کہ پمزہسپتال آتشزدگی واقعہ میں نومولود بچوں کی اموات کی ذمہ داری وفاقی حکومت، اسلام آباد انتظامیہ خاص طور پر چیف کمشنراور ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ ان سب پر عائد ہوتی ہے۔
نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق حامد میر کاکہناتھا کہ اس کی وجہ یہ ہے کہ پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز ہے،اس کے نام پرغور کریں تو دیکھیں کتنا بڑا نام رکھا ہوا ہے،اس کو انسٹی ٹیوٹ کا درجہ دیا ہوا ہے اور جب ہم یہاں پر جاتے ہیں تو یہاں باہر لان ہے اس لان میں بھی درختوں کے نیچے مریض پڑے ہوئے نظر آتے ہیں،مجھے خودذاتی طور پر اس ہسپتال کا تجربہ ہےاس ہسپتال میں غریب آدمی یا مڈل کلاس آدمی بھی ہواس کو داخل کرانے یا بیڈ دلوانے کیلئے وزیر یا سیکرٹری سے سفارش کروانی پڑتی ہے،یہاں ڈاکٹرز مریض کو جو نسخہ لکھ کر دیتے ہیں مریض جب ادویات لینے کیلئے باہر نکلتے ہیں تو انہیں بتایا جاتا ہے کہ آپ نے فلاں میڈیکل سٹور سے ادویات خریدنی ہیں،ورنہ مسئلہ ہوجاتا ہے،ادویات بھی بہت مہنگی لکھ کر دی جاتی ہیں،یہ ادارہ کرپشن کا گڑھ ہے،اس ادارے میں جو افسوساک واقعہ پیش آیا ہے ۔
