سیاسی قیادت کو متحد ہونا ہوگا، بات چیت سے مسائل کا حل نکالنا ہے، ظلم کے خلاف بات کرنی ہے: محمود خان اچکزئی

سائنس Sep 14, 2026 IDOPRESS

کراچی ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی محمود خان اچکزئی نے کہا ہے کہ ملک کو مضبوط کرنے کے لیے سیاسی قیادت کو متحد ہونا ہوگا۔

کراچی پریس کلب میں عطااللّٰہ مینگل کے تعزیتی ریفرنس سے محمود اچکزئی، سینیٹر راجا ناصر عباس، پی ٹی آئی رہنما سلمان اکرم راجا، اسد قیصر اور جے یو آئی کے علامہ راشد سومرو نے خطاب کیا۔

’’جنگ ‘‘ کے مطابق اس موقع پر اپوزیشن لیڈر محمود خان اچکزئی کا کہنا تھا کہ ہم قومیتوں کی تقسیم کے خلاف ہیں، ہم سب ایک درخت کی شاخیں ہیں۔ملک کو مضبوط کرنے لیے سیاسی قیادت کو متحد ہونا ہوگا، بات چیت سے مسائل کا حل نکالنا ہے، ظلم کے خلاف بات کرنی ہے۔

اپوزیشن لیڈر سینیٹ علامہ راجا ناصر عباس نے کہا کہ جب تک قانون کی حکمرانی نہیں ہوگی ملک نہیں چلے گا۔اُن کا کہنا تھا کہ تباہی تب آتی ہے جب انصاف کا بول بالا نہیں ہوتا، جب کوئی اقتدار میں نہیں ہوتا تو آئین کی بات کرتا ہے۔

تعزیتی ریفرنس سے سلمان اکرم راجہ ن،وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی ،اسد قیصر ،راشد سومرو اور سردار اختر مینگل نے بھی خطاب کیا ۔

آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں