
سورس: فوٹو: سوشل میڈیا
لاہور ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے الزام لگایا ہےکہ پنجاب پولیس نے اغوا ءکیا اور پھر سڑک پر پھینک دیا۔
’’جیو نیوز ‘‘ کے مطابق لکشمی چوک لاہور میں پی ٹی آئی کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے سہیل آفریدی کا کہنا تھا کہ انہوں نے مجھے اغواء کیا تھا، پھر یہاں سڑک پر پھینک دیا، یہ پنجاب کی جعلی حکومت نے اور پنجاب کی پولیس نے کیا ہے۔یہ آپ کو ورغلائیں گے لیکن آپ نے انتشار نہیں پھیلانا، پرامن رہنا ہے۔
اس سے قبل سہیل آفریدی لاہور مال روڈریگل چوک پر پولیس کی پریزن وین پر چڑھ گئے۔ انہوں نے کہا کہ وہ کسی کو تنگ نہیں کر رہے، انہیں تنگ کیا جا رہا ہے۔ پہلے ان کے کارکنوں کو رہا کیا جائے پھر وہ آگے بڑھیں گے۔
