
گلگت (ڈیلی پاکستان آن لائن) گلگت بلتستان کی کابینہ نے مالی سال 27-2026 کے لیے 218 ارب روپے حجم کا بجٹ منظور کر لیا، جس میں ترقیاتی 23 ارب اور غیرترقیاتی مد میں 88 ارب روپے مختص کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔
نجی ٹی وی چینل ‘‘ایکسپریس نیوز‘‘ کے مطابق وزیراعلیٰ امجد حسین کی زیر صدارت مالی سال 27-2026 کے بجٹ پر اجلاس ہوا اور اس دوران صوبائی سیکریٹری خزانہ اور ایڈیشنل چیف سیکریٹری ڈیولپمنٹ نے تمام اراکین کو بجٹ کے خدوخال پر تفصیلی بریفنگ دی اور صوبائی کابینہ نے بجٹ کی متفقہ منظوری دے دی گئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان میں پہلی مرتبہ حکومتی اور اپوزیشن اراکین کو برابر ترقیاتی فنڈ دیے گئے ہیں تاکہ تمام علاقوں میں وسائل کی منصفانہ تقسیم اور ترقی کے عمل کو مساوی بنیاد پر آگے بڑھایا جاسکے۔
وزیراعلیٰ نے ایڈیشنل چیف سیکریٹری ڈیولپمنٹ اور دیگر متعلقہ سیکریٹریز کو ہدایت کی کہ پی سی ون ٹینڈر اور دیگر ترقیاتی منصوبوں کے مراحل کو شفاف اور بہتر بنایا جائے تاکہ ترقیاتی حقیقی معنوں میں ترقیاتی منصوبوں میں استعمال ہوسکے۔
