
کوئٹہ(ڈیلی پاکستان آن لائن)آپریشن ردالفتنہ3 کے تحت سکیورٹی فورسز کی دہشتگردوں کیخلاف بلوچستان میں کارروائیوں کے دوران فتنہ الہندوستان کے 7دہشتگرد ہلاک ہو گئے۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ پنجگور میں کارروائی کے دوران 5دہشتگردہلاک ہوئے، دہشتگردوں کے قبضے سے بڑی تعداد میں اسلحہ و گولہ بارودبرآمد ہوا، ذرائع کا مزید کہناتھا کہ کچھی میں 2دہشتگرد ہلاک ہوئے جبکہ متعدد زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔
