پشاور میں مخدوش عمارتوں کے باعث 4 تعلیمی ادارے سیل

سائنس Oct 30, 2026 IDOPRESS

پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن) پشاور میں مخدوش عمارتوں کے باعث 4 تعلیمی ادارے سیل کر دیئے گئے۔

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق ڈپٹی کمشنر پشاور آفاق وزیر کی ہدایات پر ضلعی انتظامیہ نے کارروائی کرتے ہوئے دو نجی سکولز، ایک سرکاری پرائمری سکول اور ایک مدرسہ سیل کیا ہے۔

گنج منڈی میں مون لائٹ سکول اور مدرسہ کو بند کر دیا گیا، یکہ توت میں رمشا سکول جبکہ لاہوری گیٹ میں گورنمنٹ پرائمری سکول سیل کیا گیا، تعلیمی اداروں کی عمارتیں مخدوش، منہدم ہونے کے خطرے کے پیشِ نظر کارروائی کی گئی۔

ضلعی انتظامیہ پشاور کا کہنا ہے کہ طلبا، اساتذہ اور عملے کی جانوں کے تحفظ کیلئے تعلیمی ادارے بند کئے گئے، شہریوں اور بالخصوص بچوں کی حفاظت اولین ترجیح ہے، مخدوش عمارتوں کے خلاف حفاظتی اقدامات جاری رہیں گے۔


آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں