
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان سپر لیگ سیزن 12 کی تیاریوں کے سلسلے میں آپریشنز ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا جس میں لیگ کے فریم ورک کو حتمی شکل دے دی گئی۔
روزنامہ جنگ کے مطابق اس موقع پر تمام فرنچائزز نے پیش کیے جانے والے ریٹینشنز قوانین، پلیئر آکشن کی شرائط اور ٹیموں کے سکواڈز سائز پر مکمل اتفاق کیا۔
پی سی بی کے مطابق ریٹینشنز کی آخری تاریخ 13 جنوری مقرر کی گئی ہے، ریٹینشنز کی تاریخ نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ کے شیڈول کو مدِنظر رکھتے ہوئے مقرر کی گئی، مقامی کھلاڑی نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ میں پرفارم کر کے فرنچائزز کا اعتماد جیت سکتے ہیں۔
