سیالکوٹ :مہندی کی تقریب میں بھگدڑ مچنے سے ہلاکتوں کی تعداد 2 ہوگئی، 40افراد پر مقدمہ درج

سائنس Nov 2, 2026 IDOPRESS

سیالکوٹ(ڈیلی پاکستان آن لائن )سیالکوٹ میں ڈسکہ روڈ پر مہندی کی تقریب میں بھگدڑ مچنے سے ہلاکتوں کی تعداد 2 ہوگئی جبکہ 12 افراد زخمی ہیں۔

پولیس نے واقعے کا مقدمہ مرکزی ملزم عنصر جٹ سمیت 40 سے زائد افراد کے خلاف درج کر کے 6 افراد کو گرفتار کر لیا جبکہ مرکزی ملزم کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جارہے ہیں۔

’’جنگ ‘‘ کے مطابق پولیس نے بتایا کہ واقعہ گزشتہ روز ڈسکہ روڈ پر پیش آیا تھا، جہاں مہندی کی تقریب کرکٹ سٹیڈیم میں منعقد کی گئی تھی۔

تقریب میں شرکت کےلیے دعوت عام دی گئی تھی جبکہ قرعہ اندازی کے ذریعے انعامات بھی تقسیم کیے جانے تھے، جس پر سیالکوٹ کے ساتھ پنجاب کے دیگر شہروں سے بھی لوگ تقریب میں شرکت کےلیے پہنچے تھے، تقریب شروع ہونے سے پہلے ہی گراؤنڈ میں بھگدڑ مچ گئی۔

آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں