سود کی ادائیگی کیلئے ماں کا 4 بچوں کو فروخت کرنے کا اعلان

سائنس Nov 2, 2026 IDOPRESS

نواب شاہ(ڈیلی پاکستان آن لائن) نواب شاہ کی تحصیل قاضی احمد میں مبینہ سود خوری سے پریشان خاتون نے قرض کی رقم ادا کرنے کے لیے اپنے چار بچوں کو فروخت کرنے کا اعلان کردیا۔

دنیا نیوز کے مطابق شمشاد بی بی پریس کلب پہنچ گئیں، جہاں انہوں نے الزام لگایا کہ مبینہ سود خور انور شاہ لکھیاری ان سے 20 لاکھ روپے کا مطالبہ کررہا ہے۔

پریس کانفرنس کرتے ہوئے شمشاد بی بی کا کہنا تھا کہ وہ سود کی رقم ادا کرنے کے لیے اپنے بچوں کو فروخت کرنے پر مجبور ہیں، انہوں نے الزام عائد کیا کہ ان کے شوہر اللہ رکھیو کھوکھر کو بھی مبینہ طور پر پولیس کے ذریعے لاپتا کروایا گیا ہے۔

متاثرہ خاتون نے وزیر داخلہ سندھ، آئی جی سندھ اور ڈی آئی جی شہید بینظیرآباد سے مطالبہ کیا کہ ان کے شوہر کو بازیاب کرایا جائے، مبینہ سود خور کے خلاف کارروائی کی جائے اور انہیں انصاف فراہم کیا جائے۔


آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں