
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سپریم کورٹ نے بیوی کو آگ لگانے کے الزام میں آئی بی کے باورچی جواد عباسی کی اپیل خارج کردی،جبری ریٹائرمنٹ کا محکمانہ فیصلہ برقرار رکھا، فیصلے میں کہاکہ سرکاری ملازم کی نجی زندگی کا کردار بھی محکمانہ احتساب کے دائرے میں آ سکتا ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق سپریم کورٹ نے بیوی کو آگ لگانے کے الزام میں آئی بی کے باورچی جواد عباسی کی اپیل خارج کرتے ہوئے ان کی جبری ریٹائرمنٹ کا محکمانہ فیصلہ برقرار رکھا۔
جسٹس شاہد وحید کا تحریر کردہ فیصلے کا تحریری حکم نامہ جاری کیا گیا جس کے مطابق فوجداری کیس میں بریت محکمانہ کارروائی سے بریت کے لیے کافی نہیں۔
