کراچی: سکیم 33 خاصخیلی گوٹھ میں بھانجے نے خالہ کو قتل کردیا

سائنس Nov 10, 2026 IDOPRESS

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)سکیم 33 خاصخیلی گوٹھ میں بھانجے نے فائرنگ کرکے خالہ کو قتل کردیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق سچل تھانے کے علاقے سکیم 33 خاصخیلی گوٹھ میں گھر کے اندر فائرنگ سے خاتون جاں بحق ہوگئی، مقتولہ خاتون کی شناخت 35 سالہ حسینہ زوجہ مولا بخش کے نام سے کی گئی۔

واقعے کی اطلاع ملنے پرپولیس موقع پرپہنچ گئی اور جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھا کرنے کے لیے کرائم سین یونٹ کو طلب کرلیا جبکہ مقتولہ خاتون کی لاش قانونی کارروائی کے لیے ایدھی ایمبولینس کے ذریعے جناح ہسپتال منتقل کردی۔

ایس ایچ او سچل اعجاز پٹھان کے مطابق مقتولہ حسینہ کواس کے سگے بھانجے محمد علی نے جھگڑے کے دوران فائرنگ کرکے قتل کیا اورملزم موقع پرسے فرارہوگیا۔

ابتدائی تفتیش کے مطابق فائرنگ کا واقعہ گھریلو جھگڑے کا شاخسانہ معلوم ہوتا ہے، پولیس نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھا کرکے واقعے کی مختلف پہلوؤں پر تفتیش شروع کردی ہے جبکہ فائرنگ کے واقعے میں ملوث ملزم کی گرفتاری کی کوشش کی جارہی ہے۔

آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں