اے پی این ایس کی جنرل کونسل کا سالانہ اجلاس، سرمد علی صد، ناز آفرین سہگل لاکھانی سینئر نائب صدر اور شہاب زبیری نائب صدر منتخب

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)آل پاکستان نیوز پیپرز سوسائٹی کی جنرل کونسل کے سالانہ اجلاس میں رواں سال کیلئے متفقہ طور پر سینیٹر سرمد علی کو صدر،محترمہ ناز

سافٹ ویئر Apr 1, 2026 IDOPRESS

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)آل پاکستان نیوز پیپرز سوسائٹی کی جنرل کونسل کے سالانہ اجلاس میں رواں سال کیلئے متفقہ طور پر سینیٹر سرمد علی کو صدر،محترمہ ناز آفرین سہگل لاکھانی سینئر نائب صدر،شہاب زبیری نائب صدر، جناب محمد اطہر قاضی سیکرٹری جنرل،محسن بلال جوائنٹ سیکرٹری اور جناب نوید کاشف کو فنانس سیکرٹری منتخب کیا۔


سالانہ اجلاس عام صدر سینیٹر سرمد علی کی زیر صدارت اے پی این ایس ہاؤس کراچی میں منعقد کیا گیا جس میں سال 2025-26 کی ایگزیکٹو کمیٹی کی رپورٹ اور سال2025کے سالانہ حسابات کی رپورٹ کی متفقہ منظوری دی گئی۔


جنرل کونسل نے ایک قرار داد کے ذریعے خطے کی موجودہ صورتحال اور معاشی بحران کے دور میں پرنٹ میڈیا کے ابتر حالات پر گہری تشویش کا اظہار کیا جس کی وجہ سے اخبارات شدید مالی بحران کا شکار ہیں جس میں سے اکثر تباہی کے دہانے پر ہیں اس صورتحال میں کونسل نے وفاقی حکومت پر زور دیا کہ وزیر اعظم میاں شہباز شریف کے گزشتہ دور حکومت میں سرکاری نرخوں میں اضافہ کے منظور کیئے گئے فیصلے پر عمل درآمد کیا جائے۔جنرل کونسل نے وفاقی اور صوبائی حکومتوں سے درخواست کی کہ اخباری صنعت کے طویل ذیرِ التواء بقایاجات کی جلد ادائیگی کی جائے۔ اشتہارات کے حجم میں اضافہ اور اشتہارات کے اجراء میں پرنٹ میڈیا کاالگ حصہ مختص کیا جائے تاکہ موجودہ صورتحال میں اخباری صنعت زندہ رہ سکے۔

آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں