تہران ( مانیٹرنگ ڈیسک ) ایران نے امریکہ اور اسرائیل کے خلاف جوابی کارروائیاں کرتے ہوئے 7 ائیربیسز اور ایک ٹیکنالوجی کمپنیوں کو نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا

تہران ( مانیٹرنگ ڈیسک ) ایران نے امریکہ اور اسرائیل کے خلاف جوابی کارروائیاں کرتے ہوئے 7 ائیربیسز اور ایک ٹیکنالوجی کمپنیوں کو نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا ہے۔
ایرانی پاسداران انقلاب کے مطابق حالیہ حملے آپریشن’’ وعدہ صادق 4 ‘‘کی 90 ویں لہر کے تحت کیے گئے جس میں خطے میں موجود امریکہ اور اسرائیل کی فضائیہ کے7 اڈوں کو نشانہ بنایا گیا ۔
’’جیو نیوز ‘‘ کے مطابق بیان میں کہا گیا کہ بحرین میں قائم ایک بین الاقوامی ٹیکنالوجی کمپنی کے کلاؤڈ کمپیوٹنگ سینٹر کو بھی نشانہ بنایا گیا، جس کے نتیجے میں کمپنی نے خطے سے انخلا ءکا اعلان کیا ہے۔
ایرانی پاسداران انقلاب کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ امریکہ اور اسرائیل کو میدانِ جنگ میں شکست کے بعد خطے میں اپنی پوزیشن برقرار رکھنے میں مشکلات کا سامنا ہے، اور وہ براہِ راست کارروائی کے بجائے مبینہ طور پر ٹارگٹڈ حملوں اور دہشت گردی کا سہارا لے رہے ہیں۔ایران کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں تو مزید کمپنیوں اور اہداف کو نشانہ بنایا جائے گا۔ مستقبل میں مزید سخت اقدامات کیے جا سکتے ہیں۔
