وہ وقت گزر چکا جب ہمارے 70 فیصد دفاعی اخراجات امریکا کو جاتے تھے، کینیڈین وزیراعظم

اوٹاوا(ڈیلی پاکستان آن لائن)کینیڈا کے وزیراعظم مارک کارنی نے ملک کی دفاعی پالیسی میں بڑی تبدیلی کا اشارہ دیتے ہوئے امریکا پر  انحصار کم اور مقامی فوجی

سافٹ ویئر Apr 12, 2026 IDOPRESS

اوٹاوا(ڈیلی پاکستان آن لائن)کینیڈا کے وزیراعظم مارک کارنی نے ملک کی دفاعی پالیسی میں بڑی تبدیلی کا اشارہ دیتے ہوئے امریکا پر انحصار کم اور مقامی فوجی سرمایہ کاری بڑھانے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔

کینیڈین میڈیا کے مطابق مونٹریال میں لبرل پارٹی کے قومی کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے مارک کارنی نے قومی خودمختاری اور دفاعی خود انحصاری کو اپنی سیاسی حکمت عملی کا مرکزی نکتہ قرار دیا۔

اس موقع پر انہوں نے کہا کہ وہ وقت گزر چکا جب کینیڈا کے فوجی اخراجات کا ہر ایک ڈالر میں سے 70 سینٹ امریکا کو جاتا تھا۔

مارک کارنی نے کہا کہ عالمی صورتحال تیزی سے تبدیل ہو رہی ہے اور کینیڈا اب ماضی کے اتحادوں پر مکمل انحصار نہیں کر سکتا، امریکا پر دفاعی انحصار کم کر کے مقامی فوجی سرمایہ کاری بڑھائی جائے گی۔

Canadian PM Mark Carney:


The days of our military sending 70 cents of every dollar to the United States are over. pic.twitter.com/hzdkBA9n8M

— Clash Report (@clashreport) April 12,2026

آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں