نارووال ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) وفاقی وزیر احسن اقبال نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ایک سیاسی جماعت لوگوں کو بتاتی تھی

نارووال ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) وفاقی وزیر احسن اقبال نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ایک سیاسی جماعت لوگوں کو بتاتی تھی کہ پاکستان کا بیڑا غرق اور ستیاناس ہوگیا ہے۔
’’جیو نیوز ‘‘ کے مطابق نارووال میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے احسن اقبال کا کہنا تھا کہ ایک سیاسی جماعت کے لیڈر کی تقریر شروع ہی ستیاناس اور بیڑا غرق سے ہوتی تھی، آج اسی پاکستان نے معرکۂ حق میں بھارت کے دانت توڑ کر رکھ دیئے۔اللہ نے وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کی قیادت میں پاکستان کا پرچم پوری دنیا میں بلند کردیا۔
(ن) لیگی رہنما کا مزید کہنا تھا کہ نواز شریف نے پوری دنیا کا دباؤ ٹھکرا کر ایٹمی دھماکے کرکے پاکستان کا دفاع ناقابلِ تسخیر بنا دیا۔
