
گلگت (ڈیلی پاکستان آن لائن) گلگت بلتستان اسمبلی کے 24 حلقوں میں کل (اتوار) کو انتخابات منعقد ہوں گے، جس کے لیے الیکشن کمیشن نے تمام انتظامات مکمل کر لیے ہیں۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق چیف الیکشن کمشنر نے بتایا کہ ووٹنگ کا عمل صبح 8 بجے سے شام 5 بجے تک بغیر کسی وقفے کے جاری رہے گا۔ انتخابات کے لیے مجموعی طور پر 1368 پولنگ اسٹیشنز قائم کیے گئے ہیں، جن میں سے 830 کو انتہائی حساس قرار دیا گیا ہے۔
الیکشن کمیشن کے اعداد و شمار کے مطابق گلگت بلتستان میں رجسٹرڈ ووٹرز کی کل تعداد 9 لاکھ 58 ہزار 780 ہے۔ ان میں 5 لاکھ 3 ہزار 772 مرد ووٹرز جبکہ 4 لاکھ 55 ہزار سے زائد خواتین ووٹرز شامل ہیں۔
