
تل ابیب (ویب ڈیسک) ایران میں حکومت کا تختہ الٹنے میں ناکامی پر اسرائیل کی خفیہ ایجنسی موساد کے نئے سربراہ رومن گفمین نے اپنے نائب کو جبری برطرف کردیا۔
گفمین نے منگل ہی کو موساد کی سربراہی سنبھالی ہے، اس سے پہلے موساد کی انٹرنیشنل ریلیشنز برانچ کے سربراہ کو اچانک پیر کو استعفی دینا پڑگیا تھا اور امکان ظاہر کیا جارہا ہےکہ موساد کےمزید کئی افسروں کو بھی استعفی دینا پڑےگا۔
امریکی نیوز ویب سائٹ کے مطابق موساد کے نائب سربراہ کو پچھلے سال سیکڑوں خفیہ ایجنٹوں کی ٹیم اور ایک ارب شیکل دیے گئے تھے مگر وہ ایرانی حکومت کا تختہ الٹنے میں ناکام رہے۔
یہ نتائج ناقابل قبول قرار دیے گئے تاہم موساد کے ڈائریکٹرگفمین کی جانب سے عوام کیلئے جاری بیان میں اپنے نائب کی 22 برس کی خدمات کو سراہا گیا، برطرف کیے گئے ڈپٹی ڈائریکٹر کا نام ظاہر نہیں کیا گیا، اسے صرف حرف اے سے منسوب کیا گیا ہے۔
