لاہوریوں کے لیے ٹریفک کی بندش سے بچنے کے لیے اہم خبر، نویں محرم الحرام کے جلوس کے پیشِ نظر ٹریفک ایڈوائزری پلان جاری

سافٹ ویئر Jun 25, 2026 IDOPRESS

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) نویں محرم الحرام کے موقع پر پانڈو اسٹریٹ، اسلام پورہ سے خیمہ سادات تک نکلنے والے جلوس کے لیے لاہور ٹریفک پولیس نے مکمل انتظامات مکمل کر لیے ہیں۔ اس حوالے سے سی ٹی او لاہور سید عبدالرحیم شیرازی نے بتایا کہ ٹریفک کی روانی کو برقرار رکھنے اور شہریوں کی سہولت کے لیے خصوصی پلان ترتیب دیا گیا ہے، جس کی نگرانی ایس پی سٹی مقصود لون خود کریں گے۔

سی ٹی او لاہور کا کہنا ہے کہ ٹریفک کی بندش کے حوالے سے تمام تر اقدامات عارضی نوعیت کے ہوں گے اور جلوس کی گزر گاہوں پر ٹریفک کو جلوس کی موومنٹ کے ساتھ ساتھ ہی متبادل راستوں پر منتقل کیا جائے گا، جبکہ جلوس گزرتے ہی سڑکوں کو فوری طور پر ٹریفک کے لیے کھول دیا جائے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایمرجنسی گاڑیوں کے لیے راستہ ہر صورت کلیئر رکھا جائے گا۔

آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں