آزاد جموں و کشمیر الیکشن کے بائیکاٹ پر چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کا مؤقف سامنے آگیا

سافٹ ویئر Jul 4, 2026 IDOPRESS

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) بیرسٹر گوہر نے آزاد جموں و کشمیر الیکشن کا بائیکاٹ کرنے پر اپنا مؤقف پیش کر دیا۔

نجی ٹی وی چینل ’’اے آر وائی نیوز‘‘ کے مطابق سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری بیان میں بیرسٹر گوہر نے لکھا کہ پی ٹی آئی نے 27 جولائی 2026 کو آزاد جموں و کشمیر الیکشن میں حصہ نہ لینے کا اعلان کیا ہے، پارٹی قیادت اور اتحادیوں سے مشاورت کے بعد فیصلہ کیا گیا۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ پارٹی کے مطابق موجودہ حالات اور عوامی جذبات مدنظر رکھتے ہوئے بائیکاٹ کیا گیا، موجودہ حالات آزادانہ، منصفانہ اور شفاف الیکشن کے تقاضوں سے مطابقت نہیں رکھتے۔

پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ آزاد جموں و کشمیر کے معاملات افہام و تفہیم سے حل کیے جائیں، اور انتخابی شیڈول پر نظر ثانی کی جائے، تمام سیاسی جماعتوں کو مساوی اور آزادانہ انتخابی ماحول فراہم کیا جائے، ہماری سیاسی جدوجہد کشمیری عوام کے جمہوری حقوق کیلیے جاری رہے گی۔

آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں