سی سی ڈی چکوال کے 3 اہلکاروں پر 14 لاکھ روپے بھتہ لینے کا الزام، انکوائری آخری مراحل میں داخل

حیاتیات Jun 30, 2026 IDOPRESS

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن ) سینئر صحافی محسن رضا خان نے دعویٰ کیاہے کہ اٹک کے رہائشی سے 14 لاکھ روپے بطور تاوان اور دو افراد کو اغوا کرنے کے الزام پر کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ (سی سی ڈی) چکوال کے 3 اہلکاروں کے خلاف انکوائری آخری مراحل میں داخل ہو چکی ہے،ریجنل آفیسر سی سی ڈی راولپنڈی ایس ایس پی حسن جہانگیر وٹو نے بتایا کہ تینوں اہلکاروں کے خلاف محکمانہ انکوائری ایس پی افضال شاہ کر رہے ہیں اور انکوائری آخری مراحل میں ہے جو ایک دو روز تک مکمل ہو جائے گی۔

محسن رضا خان کے مطابق ڈسرکٹ آفیسر سی سی ڈی چکوال ذوالفقار بازید کا کہنا ہے کہ تینوں اہلکاروں کی روزنامچے میں حاضری نہیں لگائی جا رہی، دوسری طرف سی سی ڈی کے تینوں اہلکاروں اور اٹک کے شہری ناصر محمود کے درمیان راضی نامہ طے پا گیا ہے، تینوں اہلکاروں نے ناصر محمود کو 14 لاکھ روپے واپس کر دیئے ہیں،بدلے میں ناصر محمود نے تینوں اہلکاروں کے خلاف مزید قانونی کاروائی نہ کرنے کی یقین دہانی کروائی ہے، ناصر محمود نے بتایا کہ راضی نامہ اٹک کے سیاستدان ملک امانت خان راول اور جھامرہ کے پیر سید شفقت عباس مشہدی کے کہنے پر کیا،ناصر محمود نے ایس ایچ او تھانہ کلر کہار کو درخواست دی تھی کہ سات اور آٹھ مئی کی درمیانی شب ان کا ملازم گل زیب ہمراہ ڈرائیور امیر زیب گاڑی نمبر LEA 1473 پر مردان سے لاہور سیگریٹ کے تیس کاٹن دینے جا رہے تھے کہ کلر کہار میں انہیں پولیس کے تین اہلکاروں نے روک لیا، ملازم گل زیب کے نمبر سے ناصر محمود کے کاروباری شراکت دار محمد زیب کے نمبر پر کال کی گئی اور ایک پولیس اہلکار نے تیس لاکھ روپے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ تیس لاکھ روپے دے جاؤ اور اپنے بندے اور گاڑی لے جاؤ۔

آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں