
اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیرِ اعظم شہباز شریف کے معاونِ خصوصی حذیفہ رحمان نے کہا ہے کہ کسی وزیر کے بیان سے حکومتیں نہیں جاتیں، یہ حکومت اپنی آئینی مدت مکمل کرے گی۔
’’جیو نیوز‘‘ کے مارننگ شو ’’جیو پاکستان‘‘ میں گفتگو کرتے ہوئے حذیفہ رحمان نے کہا کہ وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی اپنے بیان کی وضاحت کر چکے ہیں، اس لیے اب اس معاملے کو ختم ہو جانا چاہیے، محسن نقوی کے وزیرِ اعظم شہباز شریف سے ذاتی تعلقات اور دوستی بھی ہے۔
ایک سوال کے جواب میں حذیفہ رحمان نے کہا کہ میں اس بیان سے اتفاق نہیں کرتا کہ انہوں نے 30 سال کا سفر 3 سال میں طے کیا۔
