شوگر ملز مالکان کا حکومت کو تیسرا خط

سافٹ ویئر Aug 12, 2026 IDOPRESS

اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) چینی برآمد کی اجازت کیلئے شوگر ملز مالکان نے حکومت کو تیسرا خط لکھ دیا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن نے حکومت سے سرپلس چینی کی فوری برآمد کی اجازت دینے کا مطالبہ کردیا، ایسوسی ایشن نے وزیرِ فوڈ سیکیورٹی کو اس حوالے سے تیسرا خط ارسال کر دیا۔


خط کے متن کے مطابق 31 جولائی 2026 تک ملک میں 31 لاکھ میٹرک ٹن چینی کے ذخائر موجود ہیں جب کہ چینی کی ملکی ماہانہ اوسط کھپت 5 لاکھ 64 ہزار 196 میٹرک ٹن ہے۔

’’دنیا نیوز ‘‘ کے مطابق شوگر ملز ایسوسی ایشن نے لکھا کہ اگلے کرشنگ سیزن کے آغاز پر 11 لاکھ 97 ہزار میٹرک ٹن فالتو چینی کا بڑا ذخیرہ موجود ہوگا، اگلے کرشنگ سیزن میں دوبارہ گنے کی بمپر فصل متوقع ہے، جس کے نتیجے میں ملکی ضرورت سے زائد تقریباً 80 لاکھ میٹرک ٹن چینی پیدا ہونے کا امکان ہے۔ شوگر انڈسٹری کو چینی کے بڑے ذخائر رکھنے کے چیلنج کا سامنا ہے، جبکہ فروخت نہ ہونے والے سٹاک کے باعث شوگر ملز کو فنڈز کی شدید کمی کا سامنا ہے۔

پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ فوری طور پر 6 لاکھ 33 ہزار ٹن سرپلس چینی برآمد کرنے کی اجازت دی جائے، جبکہ باقی فالتو سٹاک کو کرشنگ سیزن شروع ہونے کے ایک ماہ کے اندر برآمد کیا جائے۔


آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں