
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن)ہوپ پاکستان کے آئندہ 2سال کے لئے17ستمبر کو ہونے والے ملک گیر انتخابات میں خیبرپختونخوا اور بلوچستان کے ایگزیکٹو ممبرز بلامقابلہ کامیاب ہو گئے ہیں۔ سندھ،اسلام آباد اور پنجاب میں میدان لگے گا۔ پرامن اور شفاف انتخابات کے لئے حج آرگنائزر تعاون کریں۔
ان خیالات کا اظہار چیئرمین الیکشن کمیشن الحاج محمد اصغر شیخ نے کاغذات وصولی کا مرحلہ مکمل ہونے کے بعد تفصیلات بتاتے ہوئے کیا۔انہوں نے بتایا سندھ زون سے 6نشستوں کے لئے14، اسلام آباد کی6 نشستوں کے لئے 18 جبکہ پنجاب کی6نشستوں کے لئے 32 امیدواروں نے کاغذات جمع کرائے ہیں۔پنجاب کے 249،اسلام آباد کے148،سندھ سے242 ووٹر حق رائے دہی استعمال کریں گے۔
