
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیر اعظم شہباز شریف 31 اگست کو کرغزستان کے شہر بشکیک جائیں گے,وزیر اعظم کا کرغیزستان کا دورہ 3 روزہ ہو گا۔
’’24نیوز ‘‘ کے مطابق سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف کے ہمراہ ایک وفد بھی کرغیزستان پہنچے گا، 31 اگست اور یکم ستمبر کو شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہان مملکت کے سربراہی اجلاس میں شرکت کریں گے,کرغیزستان میں 2 سربراہی اجلاس منعقد ہوں گے۔
ایس سی او پلس کا انعقاد بھی یکم ستمبر کو ہوگا،دو ستمبر کو شہباز شریف کرغزستان کا دو طرفہ دورہ شروع کریں گے،ایس سی او پلس میں صدر ترکئیے رجب طیب اردگان، بیلا روس، منگولیا، آزربائیجان ، آرمینیا ، ٹوگو کے سربراہان شرکت کریں گے۔
