شمالی وزیرستان سے پاکستان میں داخل ہونے کی کوشش میں بھارتی حمایت یافتہ 15دہشتگرد ہلاک 

سافٹ ویئر Sep 3, 2026 IDOPRESS

راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن) پاک فوج نے افغانستان سے بھارتی حمایت یافتہ دہشت گردوں کی دراندازی کی کوشش ناکام بناتے ہوئے 15 دہشت گرد جہنم واصل کر دیئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق دہشت گردوں نے ضلع شمالی وزیر ستان سے پاکستان میں داخل ہونے کی کوشش کی، پاک فوج نے دہشت گردوں کی کوشش ناکام بنا دی، پیشہ وارانہ مہارت سے دہشت گردوں کا 36 گھنٹے تک مقابلہ کیا۔

پاک فوج کے موثر آپریشن میں بھارتی فتنہ الخوارج کے 15 دہشت گرد ہلاک ہو گئے، خوارج اور ان کے سہولت کاروں کے مذموم عزائم مزید بے نقاب ہوگئے۔

وزیراعظم نے کہا کہ پاکستانی سکیورٹی فورسز نے انتہائی پیشہ ورانہ مہارت، صبر اور جرأت کا مظاہرہ کرتے ہوئے فتنہ الخوارج کے دہشت گردوں کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملا دیا۔

انہوں نے کہا کہ ملک سے دہشت گردی کے ناسور کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے تک سیکیورٹی فورسز کی انسدادِ دہشت گردی کی عزمِ استحکام مہم پوری قوت اور عزم کے ساتھ جاری رہے گی۔


آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں