مدعی پارٹی کے بیان اور بری الزمہ قرار دیئے جانے کے باوجود بیرون ملک جاتے ہوئے قتل کیس میں نوجوان کو گرفتار کرلیاگیا

سافٹ ویئر Sep 4, 2026 IDOPRESS


لاہور (ویب ڈیسک) مدعی پارٹی کےملزم کے حق میں بیان اور بری الزمہ قرار دیئے جانے کے باوجود لاہور پولیس نے 2023 ء کے قتل مقدمہ میں کوئٹہ سے نوجوان شیرازعادل سپرا کو تحویل میں لے لیا ہے ۔


صحافی نعیم حنیف نے پوڈکاسٹ میں بتایاکہ 2023 میں ماڈل ٹائون کے علاقے میں ا یک پان شاپ پر جھگڑا ہواتھا جس دوران ایک بھائی قتل ہوگیا تھا اور مقدمہ کے مطابق شیرازعادل سپرا عرف شیری ملزم تھا، اب اسے کوئٹہ ایئرپورٹ سے گرفتار کرلیاگیا ۔ فریقین کے درمیان صلح ہوچکی ہے اور عدالت میں بیان بھی دیاجاچکاہے۔نعیم حنیف نے بتایاکہ کوئٹہ ایئرپورٹ سے ایف آئی اے نے گرفتار کیا اور پھر اب لاہور، ماڈل ٹائون پولیس کے حوالے کردیاگیا جائے جبکہ فیملی ذرائع کے مطابق اس وقت اسے حوالے کیاجاچکاہے۔


نعیم حنیف نے بتایاکہ پتہ چلاکہ مدعی پارٹی نے اس واقعے میں شیراز عادل سپرا عرف شیری کو بری الذمہ قرار دے دیاہوا ہے، یعنی کہ یہ حلف نامہ ایک ہمارے پاس آیا ہے جس میں مقدمہ کے مدعی ہیں، انہوں نے حلف نامہ جمع کرارکھا ہے جس میں وہ کہتے ہیں کہ نامزد ملزم شیراز عادل سپرا عرف شیری ولد عادل انور کو ذاتی طور پر میں نہیں جانتا تھا، غلط فہمی کے باعث میں نے شیراز عرف شیری کو مقدمہ ہذا میں نامزد کر دیا تھا،یہ اسٹامپ پر بیانِ حلفی ہے،ملزم شیراز عرف شیری بوقتِ وقوعہ موقع پر موجود نہیں تھا،اس نے کوئی فائرنگ نہیں کی، ملزم شیراز عادل نے اپنے دستاویزات، ٹریول ہسٹری کی بابت روبرو پنچایت پیش کر کے ہر طرح سے میری، یعنی مدعی پارٹی کی تسلی کروا دی ہے لہٰذا میں شیراز عرف شیری کے خلاف کوئی قانونی کارروائی نہیں کرنا چاہتا۔


نعیم حنیف نے بتایاکہ مدعی کہتے ہیں کہ میں کوئی کارروائی نہیں کروانا چاہتا کیونکہ وہ مقدمہ ہذا میں کسی بھی طرح ملوث نہیں ہے اور بوقتِ وقوعہ بمطابق سفری دستاویزات جو پنچایت میں انہوں نے دیں اور انویسٹی گیشن میں دیں، ملک سے باہر تھا، لہٰذا ملزم شیراز عرف شیری کی ضمانت کنفرم کیے جانے یا اسے بَری کیے جانے پر مجھے کوئی اعتراض نہیں ہے۔


میں اس کے خلاف مقدمہ ہذا کی پیروی سے دستبردار ہوتا ہوں، ملزم شیراز عرف شیری کی حد تک مقدمہ ہذا داخل دفتر کر دیا جائے تو مجھے کوئی اعتراض نہیں ہے یعنی کہ یہ جو اسی مقدمے میں، اسی جرم میں، اسی قتل میں، طلحہ عرفان کے قتل میں یہ جو شخص گرفتار ہوا ہے ، کوئٹہ سےجو اطلاع ہے اوروہ یہ کیس ہے۔


نعیم حنیف نے بتایاکہ لوکیشن ، دستاویزات اور شواہد کے بعد مدعی پارٹی نے شیری کے حق میں یہ بیان دیا ، اس کے علاوہ مقدمے کی تفیتش اور کیس بدستور چل رہاہے، باقی لوگ بھی ملوث ہیں، کوئی ہوائی فائر تو نہیں تھا جس سے کسی کی جان چلی گئی، لیکن صرف اس گرفتاری اور اس حلف نامے کی حد تک کہ یہ مدعی کے دستخط اورانگوٹھے ہیں جو تصدیق شدہ اور متعلقہ فورم پر جمع ہے۔

آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں