
تہران(ڈیلی پاکستان آن لائن) ایرانی پارلیمنٹ کے سپیکر باقر غالیباف نے کہا ہے کہ طاقت اور دباؤ کے ذریعے مطالبات منوانے والا یک طرفہ عالمی نظام اب ختم ہو چکا ہے۔
ایک بیان میں باقر غالیباف کا کہنا تھا کہ عالمی سطح پر کثیر الجہتی نظام کا دفاع اور قانون کی حکمرانی کا احترام ضروری ہے، چین اور روس نے سلامتی کونسل کے سیاسی استعمال کو مسترد کرتے ہوئے قانون کی حکمرانی کے اصولوں کا اعادہ کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ عالمی معاملات میں یک طرفہ طرزِ عمل کسی کے مفاد میں نہیں، جبکہ موجودہ حالات میں کثیر الجہتی نظام کو مضبوط بنانے کی ضرورت ہے، بین الاقوامی مسائل کے حل کیلئے طاقت اور دباؤ کے بجائے قانون، باہمی احترام اور کثیر الجہتی تعاون کو بنیاد بنایا جائے۔
