عمان کے شہر صحار میں پاکستان کے یوم آزادی، یوم دفاع اور یوم وفات قائد اعظم کی مناسبت سے تقریب ، کمیونٹی کی  شرکت 

سافٹ ویئر Sep 24, 2026 IDOPRESS


دبئی (طاہر منیر طاہر) گزشتہ دنوں عمان کے شہر صحار میں پاکستان کے یوم آزادی، یوم دفاع اور یوم وفات قائد اعظم کی مناسبت سے ممتاز و نامور بزنس مین، صنعتکار اور سماجی و سیاسی رہنما الحاج چوہدری محمد اسلم عمان میں نصف صدی سے مقیم ہیں، نے صحار اور گرد و نواح کے پاکستانیوں کی جانب سے ایک شاندار تقریب اور عشائیے کا اہتمام کیا، جس میں پاکستانی کمیونٹی نے بھرپور شرکت کی۔ عمان میں سفیر پاکستان سید نوید صفدر بخاری تقریب کے مہمانِ خصوصی جبکہ عمان - پاکستان فرینڈشپ ایسوسی ایشن کے بانی و صدر شیخ سید فیاض علی شاہ اور دیگر عمانی معززین مہمانان اعزاز تھے اور پاکستانی سفارتی افسران بلال حسن، سلمان طارق اور حافظ عبدالمنان بیگ بھی موجود تھے۔ پاکستان سکول صحار کے بچوں اور بچیوں کے خوبصورت ٹیبلوز کے بعد میزبان، الکرم پیپر ملز کے چیئرمین اور پاکستان سکول صحار کے بانی الحاج چوہدری محمد اسلم نے تینوں اہم قومی ایام کے حوالے سے فکر انگیز تقریر کی اور قائداعظم کو خراج عقیدت پیش کیا۔ انہوں نے عمان کے سازگار کاروباری ماحول اور اہل عمان کے دوستانہ رویے کی تعریف کی۔ انہوں نے سفیرِ پاکستان سید نوید صفدر بخاری کی فرض شناسی، عوام دوستی نیز پاکستانی کمیونٹی کے اتحاد، پاکستان سوشل کلب عمان کی بحالی، پاکستان سکولز سسٹم عمان کی بہتری اور پاک - عمان دوستانہ و تجارتی تعلقات کے فروغ کے لئے ان کی کاوشوں کو بھی سراہا۔ انہوں نے کہا کہ پاک - عمان اقتصادی روابط کو مزید مضبوط بنانے کے لئے دونوں برادر ملکوں کے درمیان تجارتی وفود کے دوطرفہ دورے نتیجہ خیز ثابت ہوسکتے ہیں، جن میں حکومتی و تجارتی اداروں سے مضبوط تعلقات رکھنے والے بااثر بزنس مین بھی شامل ہوں۔ تقریب میں چوہدری محمد احسان الحق، میاں محمد ریاض، انجینیئر رضا بن جمعہ الصالح اور انجینیئر سعید بن علی العبری نے بھی پاک - عمان اقتصادی مراسم کے اضافے پر اظہار خیال کیا۔ سفیر پاکستان سید نوید صفدر بخاری نے میزبان الحاج چوہدری محمد اسلم اور ان کے معاونین کا شکریہ ادا کرتے ہوئے ممتاز عمانی حکومتی و کاروباری شخصیات کی موجودگی کو پاک - عمان دوستی کی روشن علامت قرار دیا۔ انہوں نے دونوں ملکوں کے درمیان مختلف شعبوں میں مشترکہ تعاون، وزارتی سطح کے اجلاسوں اور اعلیٰ سطحی تجارتی وفود کے تبادلوں کا تذکرہ بھی کیا۔ سفیر پاکستان نے کہا کہ قائداعظم کے پیغام ایمان، اتحاد، تنظیم کی عملی پیروی سے قومی مسائل سلجھ سکتے ہیں۔ انہوں نے عمان میں پاکستانی کمیونٹی کی حب الوطنی، توانائیوں اور دو برسوں سے تعمیری سمت میں سرگرمیوں کو سراہتے ہوئے پاکستانی کلچرل میپ کو مزید وسیع کرنے کی خواہش ظاہر کی۔ یوم آزادی کا کیک کا ٹنے کے بعد الحاج چوہدری محمد اسلم نے پاکستانی کمیونٹی کی جانب سے سفیر پاکستان اور کچھ دیگر معتبر شخصیات کو اعزازی شیلڈیں پیش کیں، جبکہ انہیں بھی قومی خدمات کے اعتراف میں اعزازی شیلڈ پیش کی گئی۔ انہوں نے انتظامی معاونت پر پاکستان سکول صحار، میاں محمد ریاض، ناصر بزدار، ندیم اقبال، محمد ندیم، چوہدری قمر تبسم، چوہدری حسن، اکبر خان، سید زیب حسن اور عامر حمزہ کا شکریہ ادا کیا۔ معروف بزنسمین چوہدری محمد شہزاد اسلم استقبالیہ ٹیم میں شامل تھے۔ نظامت ندیم اقبال اور سید زیب حسن نے کی۔

آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں