مولانا کو سرکاری پیسے دیئے جاتے تھے تو اس کا کہیں کوئی ریکارڈ ضرور ہوگا:سینیٹر کامران مرتضیٰ نے اہم سوال اٹھا دیا

سافٹ ویئر Oct 30, 2026 IDOPRESS

اسلام آباد ( مانیٹرنگ ڈیسک ) جمعیت علماء اسلام (ف) کے رہنما سینیٹر کامران مرتضیٰ نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان کو سرکاری پیسے دیئے جاتے تھے تو اس کا کہیں کوئی ریکارڈ ضرور ہوگا۔

’’جیو نیوز‘‘ کے پروگرام ’’آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ‘‘ میں گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر کامران مرتضیٰ نے کہا کہ آج فرمائشی پروگرام تھا کہ مولانا فضل الرحمان پر کیچڑ اچھالا جائے، مولانا کسی کے پاس نہیں گئے تھے بلکہ سپیکر وزیراعظم کا پیغام لائے تھے۔

کامران مرتضیٰ نے کہا کہ دونوں وزراء کو ایک دن بعد خیال آیا کہ مولانا کو جواب دیا جائے، محسن نقوی سخت زبان استعمال کیے بغیر کہہ سکتے تھے کہ انہیں سپیشل ٹاسک ملا ہے۔وزیراعظم نے ہمیں بلایا تھا تو اسی وقت کہنا چاہیے تھا آپ حصہ مانگ رہے ہیں۔2024 میں ہم بھی چاہتے تو دو تین وزارتیں لے سکتے تھے، اگر مولانا اتنے خراب تھے تو وزیراعظم ان کے پاس لوگ کیوں بھیج رہے تھے۔

رہنما جے یو آئی نے کہا کہ 26ویں ترمیم کے موقع پر طلال چوہدری میرے پاس ایک آفر لائے تھے، مولانا بالکل بھی غصے میں نہیں ہیں بلکہ وہ پارٹی کی ہدایت پرچل رہے ہیں۔

آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں