
انگور اڈہ(ڈیلی پاکستان آن لائن )جنوبی وزیرستان کے علاقے انگور اڈہ میں افغان سرحدی پوسٹوں سے پاکستانی سرحدی چوکیوں پر بلااشتعال فائرنگ کی گئی، پاکستانی سیکیورٹی فورسز کی جانب سے مؤثر جوابی کارروائی کے نتیجے میں افغان طالبان اپنی پوسٹیں چھوڑ کر فرار ہونے پر مجبور ہو گئے۔
’’24نیوز ‘‘ کے مطابق پاکستانی سیکیورٹی فورسز نے فوری اور مؤثر جوابی کارروائی کرتے ہوئے متعدد افغان سرحدی پوسٹوں، مارٹر پوزیشنز اور دفاعی چوکیوں کو نشانہ بنایا۔ پاکستانی فورسز کے شدید ردعمل پر افغان طالبان اپنی پوسٹیں چھوڑ کر فرار ہونے پر مجبور ہو گئے۔
وزارت اطلاعات کے مطابق تاحال پاکستانی جانب سرحدی علاقوں میں کسی جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں، پاکستانی فورسز ہر قسم کی جارحیت کا بھرپور جواب دینے کے لیے تیار ہیں۔
