ایران کو معاہدہ کرنا ہوگا ورنہ امریکا جلد معاملہ نمٹا دے گا: ٹرمپ

سافٹ ویئر Nov 2, 2026 IDOPRESS

واشنگٹن(ڈیلی پاکستان آن لائن) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کہتے ہیں ایران سے مذاکرات اچھے مرحلے میں ہیں، ایرانی معاہدہ کرتے ہیں اور پھر مکر جاتے ہیں، ان پر زیادہ بھروسہ نہیں کرسکتے۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ ایران کو معاہدہ کرنا ہوگا ورنہ امریکا جلد معاملہ نمٹا دے گا، میں لوگوں کی جانیں بچانے کی کوشش کرنا چاہتا ہوں لیکن ایک مرحلے پر ہمیں سخت کارروائی کرنا ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ اسرائیلی وزیراعظم سے اچھی گفتگو ہوئی، نیتن یاہو سے ایران کے معاملے پر بات ہوئی۔

صدر ٹرمپ نے مزید کہا دنیا میں سب سے زیادہ تیل ہمارے پاس ہے، کینیڈا کے ساتھ معاہدے پر بات چیت مثبت سمت میں جا رہی ہے، کینیڈا کے ساتھ معاہدے کے قریب ہیں۔


آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں