
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) کرکٹر محمد رضوان اور امام الحق قائداعظم ٹرافی میں ایکشن میں ہوں گے۔
دنیا نیوز کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ محمد رضوان پشاور کی جانب سے قائد اعظم ٹرافی کے لیے ایکشن میں ہوں گے جبکہ امام الحق ملتان کو دستیاب ہوں گے۔
ذرائع نے بتایا کہ محمد رضوان اور امام الحق ڈومیسٹک کرکٹ کھیلنے کے لیے ٹیموں کو دستیاب ہیں۔ دونوں کھلاڑی اس سے قبل پریذیڈنٹ ٹرافی گریڈ ون بھی کھیل چکے ہیں۔
خیال رہے کہ قائد اعظم ٹرافی گریڈ ون کا پہلا راؤنڈ 3 نومبر سے شیڈولڈ ہے۔
