ارجنٹائن: فٹبال میچ کے دوران گیند سر پر لگنے سے نوجوان کھلاڑی ہلاک

سافٹ ویئر Nov 19, 2026 IDOPRESS

بیونس آئرس(ڈیلی پاکستان آن لائن) ارجنٹائن میں فٹبال میچ کے دوران حریف ٹیم کے کھلاڑی کی جانب سے کلیئر کی گئی گیند سر پر لگنے کے باعث 18 سالہ فٹبالر جان کی بازی ہار گیا۔

ابیل نونیز نامی نوجوان کھلاڑی ایف سی ایزائزا کی جانب سے حریف ٹیم ڈیپورٹیوو منیز کے خلاف میچ کھیل رہا تھا کہ اس دوران مخالف ٹیم کے دفاعی کھلاڑی کی جانب سے زور سے کلیئر کی گئی گیند اس کے سر پر جا لگی۔

واقعے کے بعد نوجوان فٹبالر گراؤنڈ میں ہی بے ہوش ہوکر گر پڑا، جسے فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹروں نے اس کی جان بچانے کیلئے آپریشن بھی کیا لیکن وہ جانبر نہ ہوسکا۔

واقعے کے عینی شاہد کرسٹیان رومپانی نے بتایا کہ میچ کافی پر سکون تھا لیکن کھیل کے دوران کھلاڑیوں کے درمیان گیند چھیننے کیلئے کچھ سخت مقابلہ جاری تھا۔

ایک عینی شاہد نے نوجوان کے اچانک گرنے کے منظر کو باکسنگ مقابلے میں ناک آؤٹ ہونے سے تشبیہ دی۔


آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں